Tuesday , December 11 2018

ہر اسمبلی حلقہ کیلئے نگران مبصر کے تقررات

امن و امان کی برقراری اور شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے اقدامات
حیدرآباد۔25نومبر(سیاست نیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے انتخابات کی نگرانی کیلئے ہرحلقہ کی نگرانی کے لئے علحدہ نگران مبصر کا تقرر کردیا ہے اور ان کے فون نمبرات جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی شکایات یا کاروائی کیلئے امیدوار یا شہری ان سے راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ اور عنبرپیٹ کے لئے ڈاکٹر مسز روشن آراء بیگم (آئی اے ایس) کو نامزد کیا گیا ہے جن کا موبائیل نمبر 6309999492ہے اسی طرح حلقہ جات اسمبلی چارمینار وچندرائن گٹہ کیلئے جنرل مبصر کی حیثیت سے مسٹر منجیت سنگھ برار(آئی اے ایس) کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے جن کا نمبر 6309999490ہے اس نمبر پر امیدوار یا ان حلقہ جات اسمبلی سے تعلق رکھنے والے شہری انتخابات سے متعلق اپنی شکایات کرسکتے ہیں۔حلقہ جات اسمبلی خیریت آباد و جوبلی ہلز کیلئے مسٹر راجیش بہوگنا (آئی اے ایس) کو ذمہ داری دی گئی ہے جن کا نمبر 6309999452ہے۔حلقہ اسمبلی صنعت نگر و نامپلی کے لئے مسٹر سنجے کھنڈارے (آئی اے ایس) کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جن کا نمبر 6309999494ہے۔مسٹر راجیو رنجن (آئی اے ایس) کو حلقہ جات اسمبلی کاروان اور گوشہ محل کی ذمہ داری دی گئی ہے جن کا نمبر 6309999497ہے اسی طرح حلقہ جات اسمبلی یاقوت پورہ اور بہادرپورہ کیلئے مسز نیلا موہنن (آئی اے ایس ) کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے جو ان حلقوں میں انتخابی امور کی مرکزی نگران ہیں ان کا نمبر 6309999495ہے۔حلقہ اسمبلی سکندرآباد اور سکندرآباد کنٹونمنٹ کی نگرانی مسٹر بھوپیندر پال سنگھ (آئی اے ایس ) کو دی گئی ہے جن کا نمبر 6309999498ہے ۔ حلقہ اسمبلی مشیر آباد کے لئے مرکزی مبصر کی حیثیت سے نگرانی ڈاکٹر ہری اوم (آئی اے ایس) کو دی گئی ہے جن سے ان کی نمبر 6309999450پر ربط کیا جا سکتا ہے۔ شہر حیدرآباد کے حلقہ جات اسمبلی کے لئے ان اعلی عہدیداروں کو مرکزی مبصرین کی حیثیت سے جنرل آبزرور کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جن سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اور شہری اپنی شکایات کے سلسلہ میں رابطہ قائم کرسکتے ہیں اسی طرح ضلع حیدرآباد میں پولیس کی انتخابات کے دوران کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے مسٹر انٹونی کمار دیو (آئی پی ایس) کو پولیس آبزرور کی ذمہ داری تفویض کی گئی امن وامان کے علاوہ غنڈہ گردی کے سلسلہ میں ان سے شکایت فون نمبر 6309999456پر کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT