Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ہر اسمبلی حلقہ کیلئے پانچ ہزار گیس کنکشن کی منظوری

ہر اسمبلی حلقہ کیلئے پانچ ہزار گیس کنکشن کی منظوری

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ہر حلقہ اسمبلی کیلئے پانچ ہزار گیس کنکشن منظور کئے جائیں گے۔ مسٹر سومیش کمار کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے یہ بات کہی۔ انہوں نے تمام اہل استفادہ کنندوں کو 3نومبر تک اپنی درخواستیں پیش کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ آج یہاں شہر حیدرآباد میں واقع لکڑی کے پُل حدود میں دو مقامات پر پانچ روپئے میں دوپہر کے کھانے کے مراکز کا وزیر کمرشیل ٹیکسس مسٹر سرینواس یادو نے کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ افتتاح کیا۔ بعد ازاں مسٹر سومیش کمار نے بتایا کہ شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر 5روپئے میں دوپہر کے کھانے کے شروع کردہ مراکز بہت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں اور جی ایچ ایم سی کو ان مراکز سے بہت ہی مثبت رد عمل حاصل ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد کیلئے پانچ روپئے میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے پر عوام میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT