Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہر ایک کے ساتھ انصاف ہوگا

ہر ایک کے ساتھ انصاف ہوگا

بانسواڑہ 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پوچارام سرینواس ریڈی وزیر زراعت نے کہا کہ جو افراد خانگیانی طور پر جہاں کام کررہے ہیں ان تمام کو سرکاری طور پر فائز کیا جائے اور سابقہ حکومتوں نے ایس سی طبقہ خاندان کے ساتھ نا انصافی کی ہے لیکن حکومت تلنگانہ کی جانب سے انہیں 3 ایکڑ اراضی مفت پانی کا بور اور مفت برقی دی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو

بانسواڑہ 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پوچارام سرینواس ریڈی وزیر زراعت نے کہا کہ جو افراد خانگیانی طور پر جہاں کام کررہے ہیں ان تمام کو سرکاری طور پر فائز کیا جائے اور سابقہ حکومتوں نے ایس سی طبقہ خاندان کے ساتھ نا انصافی کی ہے لیکن حکومت تلنگانہ کی جانب سے انہیں 3 ایکڑ اراضی مفت پانی کا بور اور مفت برقی دی جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو رکشا چلانے والے کیلئے انہیں تلنگانہ چیف منسٹر چندرا شیکھر راو نے ان آٹو رکشاوں کیلئے اور ہر ہمیشہ کے ٹیکس معافی کا اعلان کردیا اس طرح ایک سال کا 76 کروڑ روپیوں کا ٹیکس معاف ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تقریبا 30 لاکھ افراد پنشن حاصل کررہے تھے اس تعلق سے ان پنشن افراد کی تنقیح کی جارہی ہے جس سے وہ مستحق افراد کو ہی ان کا حق ملنا چاہئے پوچارم نے کہا کہ حلقہ بانسواڑہ میں اندرماں اسکیم کے تحت مکانوں کی تعمیری میں 50 کروڑ روپیوں کا گھوٹالہ ہوا ہے جو کہ بغیر مکان تعمیر کروائے لاکھوں روپیوں کا غبن ہوا ہے اس کی بھی تنقیح کی جانی والی ہے اب اس وقت چندرا شیکھر راو چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ ایک مکان کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپئے رقم منظور کئے جائیں اور یہ رقم 3 لاکھ روپئے معاف کردیئے جائیں اس طرح سے حکومت تلنگانہ اب کسی غریب کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی اور صرف مستحق افراد کوہی اس کا حق دلا کر رہے گی۔انہوں نے کہا ماقابل انتخابات عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور ایک سنہری تلنگاہ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی اور خواہش کی کہ وہ برقی کی بچت کریں ۔ اس موقع پر ضلع کواپشن ممبر بابا علیم الدین ،سوسائٹی چیر مین کرشنا ریڈی ڈاکٹر انجی ریڈی ،سی بھاسکر ،ڈاکٹر گنگا دھر ٹی سریش منڈل صدر ٹی آر ایس ،ایم سرینو، معین ،عبدالوحید،قوی چاوش کے علاوہ کئی قائدین اور کثیر تعداد میں مساجد صدور و عوام موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT