Tuesday , June 19 2018
Home / تجارت / ’ ہر تہوار میں بگ بازار ‘ سنکرانتی پیشکش

’ ہر تہوار میں بگ بازار ‘ سنکرانتی پیشکش

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان ، جشن ، عید اور تہواروں کی سرزمین ہے ۔ اور ہر تہوار کا تعلق کاروبار سے رہتا ہے کیوں کہ خوشی کے ہر ایسے موقع مخصوص غذاؤں اور لباس پہچائے جاتے ہیں چنانچہ ہر تہوار کے اعتبار سے مخصوص غذا ، اشیاء اور ملبوسات کا بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتا ہے ۔ ان موقعوں پر اپنے معزز گاہکوں کی تمام ضروریات کی تکمیل کے لیے بگ بازار کو ملک بھر میں نمایاں اور منفرد مقام حاصل ہے ۔ چنانچہ اب سنکرانتی تہوار کی آمد آمد ہے ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ اور کرناٹک کے چند بڑے تہواروں میں سنکرانتی کا شمار ہوتا ہے ۔ اس موقع پر بگ بازار اپنے گاہکوں کے لیے غذائی اشیاء ، ملبوسات اور گھریلو استعمال کی اشیاء کا تازہ ترین اسٹاک پیش کررہا ہے ۔ مرد خواتین اور بچوں کے ملبوسات اور فٹ ویر پر 60 فیصد ڈسکاونٹ دیا جارہا ہے ۔ پرسٹیج گرینائٹ کک ویر سٹ ، واشنگ مشین کوریو کے علاوہ غذائی اشیاء پر خصوصی ڈسکاونٹ کی پیشکش کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT