Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ہر دوئی میں پٹاخہ کی چنگاری سے ٹرانسفارمر ورکشاپ میں آتشزدگی

ہر دوئی میں پٹاخہ کی چنگاری سے ٹرانسفارمر ورکشاپ میں آتشزدگی

ہردوئی،20اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ضلع ہردوئی میں پٹاخہ کی چنگاری سے بجلی محکمہ کے ٹرانسفارمر ورکشاپ میں زبردست آگ لگ گئی جس سے بھاری نقصان کا اندیشہ ہے ۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر وپن جین نے بتایا کہ دیوالی کی رات ہردوئی کے سانڈی مارگ پر محکمہ بجلی کی ٹرانسفارمر ورکشاپ میں رات ساڑھے دس بجے لوگوں نے آگ کی لپٹیں اٹھتی دیکھیں۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک شکل اختیار کرگئی جس سے علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔مسٹر جین نے بتایا کہ آگ لگنے کی فوری طورپر پولیس اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی گئی لیکن جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچتا آگ نے خطرناک شکل اختیار کرلی ۔ ورکشاپ میں بڑی تعداد میں پرانے ٹرانسفارمراور ان میں بھراجانے والا تیل رکھا ہوا تھا۔ تیل میں آگ بہت تیزی سے پھیلی اور کچھ ہی دیر میں پورے شیڈ اور محکمہ بجلی کے ورکشاپ کے دفتر کو پوری طرح خاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT