Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہر ریاست میں بیاڈمنٹن اکیڈیمی درکار

ہر ریاست میں بیاڈمنٹن اکیڈیمی درکار

ممبئی ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیاڈمنٹن لیجنڈ پرکاش پڈوکون نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین جیسی طاقت کو مات دینا ہو تو ہر ریاست میں بیاڈمنٹن اکیڈیمی قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں اُبھرتے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جائے جو آگے چل کر ملک کا نام روشن کرسکے ۔

بی ڈیویژن فٹبال لیگ
حیدرآباد، 15 ڈسمبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے زیراہتمام شیوکمار لال بی ڈیویژن فٹبال لیگ کے میچ میں آج دکن اسپورٹنگ نے شاستری ساکر کلب کو 4-3 سے شکست دی۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کے مطابق چھٹے منٹ میں جارج کے سیلف گول نے دکن اسپورٹنگ کا کھاتہ کھولا اور پھر 15 ویں منٹ میں زید ، نیز 54 ویں اور 57 ویں منٹ میں چوان نے گول بنائے۔ شاستری ساکر کلب کیلئے جینت نے دو گول بنائے جبکہ ظفر کا سیلف گول بھی اُن کے اسکور میں شامل ہوا۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں سعیدآباد ایف سی نے حیدرآباد گولڈن ساکر کو 1-0 سے ہرایا۔ اس میچ کا واحد گول لینن نے 20 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

TOPPOPULARRECENT