Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ہر سال ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ نہیں کیا:پیوش گوئل

ہر سال ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ نہیں کیا:پیوش گوئل

نئی دہلی ۔ /21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت نے اپنے ایک اور اہم وعدہ کو فراموش کردیا ۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل سے جب پوچھا گیا کہ بی جے پی نے انتخابی مہم کے دوران برسراقتدار آنے پر ہر سال ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے جواب میں کہا کہ پارٹی کے انتخابی منشور میں یہ وعدہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔ میڈیا کے نمائندے نے جب واضح طور پر کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے /22 نومبر 2013 ء کو آگرہ میں منعقدہ ریالی میں یہ وعدہ کیا تھا کہ بی جے پی اقتدار پر آئی تو ہر سال ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی پیوش گوئل نے اپنا موقف تبدیل کردیا اور کہا ہے کہ حکومت ہر سال ایک کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے دور میں جب اٹل بہاری واجپائی وزیراعظم تھے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے وقت درکار ہوا تھا ۔انہوں نے نوٹ بندی کے فیصلہ کو جرأت مندانہ اقدام قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT