Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ہر سیزن میں کسانوں کو چار ہزار روپیوں کا نذرانہ

ہر سیزن میں کسانوں کو چار ہزار روپیوں کا نذرانہ

کابینی سب کمیٹی کا اجلاس ، وزراء کی شرکت ، وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کابینی سب کمیٹی نے ہر سیزن میں کسانوں کو 4 ہزار روپئے نذرانہ پیش کرنے کے رہنمایانہ اصول تیار کرنے کا آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ۔ جس میں راست کسانوں کے کھاتوں میں فنڈس جمع کرنے کا فیصلہ کیا ۔ وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں وزراء ٹی ناگیشور راؤ ، ٹی ہریش راؤ ، ایٹالہ راجندر کے علاوہ حکومت کے مشیر اعلیٰ راجیو شرما سکریٹری محکمہ زراعت پارتا سارتھی سکریٹری محکمہ فینانس رام کرشنا کمشنر محکمہ زراعت جگموہن کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ مختصر عرصے میں تیز رفتار ترقی کے بعد سارے ملک کی نظریں ریاست تلنگانہ پر ٹکی ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی سیاسی بصیرت کے باعث تلنگانہ کے برقی بحران پر نہ صرف قابو پالیا گیا ہے ۔ بلکہ یکم جنوری سے زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ جس پر ملک کی مختلف ریاستوں نے تلنگانہ حکومت کی ستائش کی ہے ۔ اراضی کا بھی کامیابی سے سروے کرایا گیا ہے ۔ تاحال ریاست میں 71 لاکھ 75 ہزار کسانوں کے بینک اکاونٹس ہونے کا علم ہوا ہے ۔ پہلے اجلاس میں ہی سب کی رائے حاصل کی گئی ہے ۔ کمیٹی کے ارکان گرام سبھاؤں کے ذریعہ کسانوں اور ان کے نمائندوں سے رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا زرعی نذرانہ راست طور پر کسانوں کے بینک کھاتوں میں پہونچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کسانوں میں بقایا جات کے تحت یہ فنڈز جمع ہونے کے جو خدشات ہے وہ حق بجانب ہے مگر حکومت بینکرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کسانوں میں پائے جانے والے خدشات کو فوری دور کرے گی ۔ تمام لوگوں کی رائے حاصل کرنے کے بعد سب کے لیے قابل قبول حل برآمد کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT