ہر ضلع میں سیول سرویسس کوچنگ سنٹر کے قیام کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم اقلیت تلنگانہ میں تعلیمی اعتبار سے کافی پسماندہ ہے۔ مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے رہنمائی کے بغیر ترقی و کامیابی مشکل ہے۔ ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے ہر ضلع کی سطح پر مسلم اقلیتی طلباء کیلئے سیول سرویسس اور گروپ سرویسس کے لئے کوچنگ سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ، اسٹ

نارائن پیٹ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسلم اقلیت تلنگانہ میں تعلیمی اعتبار سے کافی پسماندہ ہے۔ مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے رہنمائی کے بغیر ترقی و کامیابی مشکل ہے۔ ان نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے ہر ضلع کی سطح پر مسلم اقلیتی طلباء کیلئے سیول سرویسس اور گروپ سرویسس کے لئے کوچنگ سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ، اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (سوٹا) تلنگانہ کی جانب سے جناب محمد عبدالنعیم ریاستی صدر سوٹا اور انورالمیاتی جنرل سکریٹری کی جانب سے جناب کے چندر شیکھر راؤ وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ کو مکتوب کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا ۔ جناب رؤف حسام الدین سکریٹری سوٹا نے بتایا کہ سیول سرویسس میں مسلمانوں کا تناسب 3 فیصد سے بھی کم ہے اور دیگر گروپ سرویسس میں مسلمانوں کی نمائندگی آبادی کے لحاظ سے بہت ہی کم ہے ۔ مسلم نوجوانوں کی تعلیمی ترقی روزگار میں مواقع پیدا کرنے کیلئے انہیں حکومت کی جانب سے ہر ضلع کی سطح پر کوچنگ سنٹر اور گائیڈنس سنٹر قائم کئے جانے چاہئے ۔

جان لیوا حملہ میں پالی ٹیکنک طالب علم شدید زخمی
مکہ راج پیٹ ۔ 21 ۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) توپران منڈل کے یاوا پور موضع میں پالی ٹیکنک طالب علم پر نامعلوم حملہ آوروں نے آہنی ہتھیار سے جان لیوا حملہ کیا، طالب علم کو بری طرح زخمی کر کے حملہ آور فرار ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق موضع یاوا پور کا سریکانت نامی پالی ٹیکنک کا طالب علم گجویل کالج سے اپنے مقام یاوا پور بذریعہ آر ٹی سی بس سے آکر چوراہے سے بستی کی طرف آرہا تھا کہ چند نامعلوم حملہ آوروں نے سریکانت پر جان لیوا حملہ کر کے آہنی ہتھیاروں سے بری طرح زخمی کردیا۔ جسم کے مختلف حصوں پر شدید زخم آگئے۔ حملہ آور راہ فرار اختیار کرلی ہے ۔ بعد ازاں افراد خاندان اور مقامی افراد نے زخمی طالب علم ہاسپٹل میں شر یک کر وایا اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پو لیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT