Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ہر ضلع میں عصری طبی سہولتوں سے آراستہ کارپوریٹ ہاسپٹلس قائم کرنے کی تجویز

ہر ضلع میں عصری طبی سہولتوں سے آراستہ کارپوریٹ ہاسپٹلس قائم کرنے کی تجویز

مخلوعہ جائیدادوں پر بھی تقررات کے اقدامات ، وزیر صحت لکشما ریڈی کا بیان

مخلوعہ جائیدادوں پر بھی تقررات کے اقدامات ، وزیر صحت لکشما ریڈی کا بیان
حیدرآباد 6 اپریل ( سیاست نیوز) وزیر صحت لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت ہر ضلع میں تمام عصری طبی سہولتوں سے آراستہ کارپوریٹ ہاسپٹل کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت ہر ضلع میں ایک کارپوریٹ ہاسپٹل قائم کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر علاج کے سلسلہ میں شہر اور دیگر علاقوں کا رُخ کرنے کی زحمت نہ ہو۔ لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت نے سرکاری دواخانوں میں بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے اور دیہی علاقوں میں ڈاکٹرس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت وزیر مختلف سرکاری دواخانوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں سہولتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سرکاری دواخانوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے بجٹ فراہم کرے گی۔ انہو ںنے اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں سابقہ حکومتوں کی جانب سے سرکاری دواخانوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی لیکن ٹی آر ایس حکومت سرکاری دواخانوں کے معیار کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر منڈل ہیڈ کوارٹر پر 30 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل قائم کیا جائے گا اور موجودہ 30 بستروں کے دواخانے کو توسیع دیتے ہوئے 100 بستروں کے ہاسپٹل میں تبدیل کیا جائے گا ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت طبی سہولتوں کی فراہمی میں سنجیدہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT