Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہر ضلع میں قومی یوم تعلیم کے انعقاد کے لیے ضلع کلکٹرس کو ہدایت، اکبر حسین کا تیقن

ہر ضلع میں قومی یوم تعلیم کے انعقاد کے لیے ضلع کلکٹرس کو ہدایت، اکبر حسین کا تیقن

حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منانے کیلئے تلنگانہ کے تمام ضلع کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ ایجو کیشنل آفیسرس کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ میناریٹی ایمپلائیز ویلفیر اسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن سید اکبر حسین سے ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت پیش کی ۔ اکبر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلہ کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے رجوع کریں گے جو اقلیتی بہبود کے وزیر بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے دفتر سے تمام ضلع کلکٹرس اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے طور پر مناتے ہوئے مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ یوم قومی تعلیم کے موقع پر ہر ضلع میں طلبہ کیلئے تحریری ، تقریری مقابلے ، تعلیم کی اہمیت اور مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات پر سمینار کا انعقاد ، تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف مقامات پر بیانرس ، ہورڈنگس اور پلے کارڈس کی تنصیب کیلئے کلکٹرس کو پابند کیا جائے گا۔ اس طرح ہر ضلع میں عوام کو تعلیم کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے اور خواندگی کے خاتمہ میں اس سے مدد ملے گی۔ اسوسی ایشن نے تجویز پیش کی کہ اردو کے علاوہ انگریزی اور تلگو میڈیم کے مدارس میں مختلف مقابلے منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے اسکولوں میں قومی قائدین کے ساتھ مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT