Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ہر ضلع میں پولیس کو 5 بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی

ہر ضلع میں پولیس کو 5 بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی

حیدرآباد 19 اپریل( ایس ایم بلال ) نلگنڈہ کے جانکی پورم میں پولیس انکاونٹر میں ہلاک سیمی کے دو مبینہ دہشت گرد اعجاز الدین اور محمد اسلم کی ہلاکت کے بعد انٹلی جنس ایجنسیوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ سیمی کے کارکنوں کی ہلاکت کا انتقام لینے اس گروپ کے ارکان پولیس عہدیدروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس خفیہ اطلاع کے بعد ریاستی پولیس چوکس ہوگئی ہے ا

حیدرآباد 19 اپریل( ایس ایم بلال ) نلگنڈہ کے جانکی پورم میں پولیس انکاونٹر میں ہلاک سیمی کے دو مبینہ دہشت گرد اعجاز الدین اور محمد اسلم کی ہلاکت کے بعد انٹلی جنس ایجنسیوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ سیمی کے کارکنوں کی ہلاکت کا انتقام لینے اس گروپ کے ارکان پولیس عہدیدروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس خفیہ اطلاع کے بعد ریاستی پولیس چوکس ہوگئی ہے اور تمام اضلاع میں پولیس عہدیداروں کی سکیوریٹی کیلئے خصوصی اسکیم تیار کی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کو اس بات سے واقف کروایا گیا جس پر ریاست کے 14 اضلاع میں پولیس کو فی ضلع پانچ بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیوں کے علاوہ بلٹ پروف جیکٹ بلٹ پروف ہیلمٹ اور عصری ہتھیار فراہم کئے جائیں گے تا کہ سوریا پیٹ اور جانکی پورم جیسے واقعات کا تدارک کیا جاسکے ۔ 4 اپریل کو جانکی پورم کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے سیمی کے دو ارکان کو گولی مار دی تھی اور اس واقعہ میں سب انسپکٹر سدیا اور ہوم گارڈ ہلاک ہوگیا۔ قبل ازیں 2 اپریل کو انہیں دو سیمی ارکان نے سوریا پیٹ ہائی ٹیک بس اسٹاپ پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تھی جس میں کانسٹبل لنگیا اور ہوم گارڈ مہیش ہلاک ہوگیا تھا جبکہ انسپکٹر موگلیا اور ایک ہوم گارڈ کشور زخمی ہوگیا تھا۔ تین پولیس ملازمین کی فائرنگ میں ہلاکت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاستی پولیس نے دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے بلٹ پروف گاڑیاں‘ جیکٹس و دیگر عصری ہتھیار اضلاع کی پولیس کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انکاونٹر میں ہلاک سیمی کے دو ارکان اعجاز الدین اور اسلم سال 2013 میں مہاراشٹرا کی کھنڈوا جیل سے فرار ہوگئے تھے اور اس کے مزید تین ارکان ہنوز پولیس کو مطلوب ہے ۔ پولیس کو اندیشہہے کہ مفرور سیمی کے ارکان اپنے ساتھیوں کو انکاونٹر میں ہلاک کئے جانے کا انتقام لے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT