Wednesday , November 21 2018
Home / ہندوستان / ہر عمر و مذہب کی خواتین کو تمام عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت دینے کی درخواست دہلی ہائیکورٹ میں مسترد

ہر عمر و مذہب کی خواتین کو تمام عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت دینے کی درخواست دہلی ہائیکورٹ میں مسترد

نئی دہلی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست کو مسترد کردیا جس میں اِس ہدایت کی خواہش کی گئی تھی کہ ہر عمر اور مذہب کی خواتین کو مندروں، مسجدوں اور آتش کدوں میں داخلہ کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس وی کے راؤ پر مشتمل بنچ نے اِس درخواست کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ اِس کا دائرہ اختیار علاقائی نہیں ہے۔ درخواست گذار نے نشاندہی نہیں کی ہے کہ کونسے مندر ہیں اِن کی عدالت شناخت نہیں کرسکی۔ کوئی بھی مندر جس کا ذکر کیا گیا ہو اِس عدالت کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہے۔ اِس لئے ہم یہ درخواست سماعت کے لئے قبول کرنے سے انکار کرتے اور اِسے خارج کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT