Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ہر قسم کا تشدد’’مردوں کی کارستانی‘‘ : مینکا گاندھی

ہر قسم کا تشدد’’مردوں کی کارستانی‘‘ : مینکا گاندھی

نئی دہلی۔14ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام )مرکزی بہبودی خواتین اطفال وزیر مینکا گاندھی نے آج ایک نیا تنازعہ اپنے تبصرے کے ساتھ کھڑا کردیا کہ تمام قسم کا تشدد ’’مردوں کی کارستانی‘‘ ہوتا ہے ۔ انہوں نے صنفی حساسیت پیدا کرنے میں مردوں کے اہم کردار کو اُجاگر کیا ۔ مینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی وزارت صنفی چمپئنس کے نظریہ پر کام کررہی ہے ۔ اسکولس میں ایسے لڑکوں کا انتخاب کیا جائے گا جو خاص طور پر لڑکیوں کا احترام کرتے ہوں اور انہیں مدد دیتے ہوں ۔ ان لڑکوں کو انعامات دیئے جائیں گے ‘ وہ فیس بُک کے صارفین کے ساتھ راست بات چیت میں شرکت کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے مرحلے پر بھی اس مسئلہ سے نمٹا جاسکتا ہے ۔ اس لئے چند مہینوں میں جینڈر چمپئنس اسکیم پر عمل آوری شرور کردی جائے گی ۔ یہ تبادلہ خیال وزارت کی جانب سے ’’100خواتین کے اقدامات ‘‘ کا ایک حصہ ہیں جن میں کارنامے انجام دینے والی خواتین کی شناخت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جینڈر چمپئنس اسکیم کے تحت ہر سال ہر جماعت سے ایک لڑکے کا اور ایک لڑکی کا اس کے رویہ اور دلیری کی بنیاد پر اور لڑکوں کا ان کے لڑـکیوں کے احترام اور ان کے مددگار رویہ کی بنیاد پر انتخاب کر کے انہیں انعامات دیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT