Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہر ماہ دو مرتبہ سدرم کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت ۔ضلع کلکٹر

ہر ماہ دو مرتبہ سدرم کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت ۔ضلع کلکٹر

جگتیال 13؍اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع سرکاری دواخانہ میں ہر ماہ دو مرتبہ سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لانے ضلع کلکٹر جگتیال نے متعلقہ عہدے داروں کے ساتھ منعقد جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت دی ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع کے قیام کے بعد ابتک منعقد سدرم کیمپ 5835افراد کا طبی معائنہ کرتے ہوئے 1569افراد کو مستحق قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جبکہ 1889افراد کو غیر مستحق قرار دیا گیا ۔ 918افراد دوسری مرتبہ طبی معائنہ پر حاضر ہونے پر انہیں غیر مستحق قرار دیتے ہوئے واپس لوٹادیا گیا۔ہر ماہ میں دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لائیں ۔ضلع دیہی ترقی شعبہ کا عملہ مواضعات میں مستحق افراد معذورین کی نشاندھی کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ کو روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع انچارج آفیسر DM&HOڈاکٹر جئے پال ریڈی ، ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سداموہن، APDلکشمی نارائینہ اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT