Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / ہر ماہ 25 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا نشانہ

ہر ماہ 25 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کا نشانہ

نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے ٹیکس دہندگان کے دائرہ کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہیکہ جاریہ مالیاتی سال ہر ماہ کم از کم 25 لاکھ نئے افراد کو شامل کیا جائے ۔ ملک میں بہت کم تعداد انکم ٹیکس ادا کررہی ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور سنٹرل بورڈ آف ڈسٹرکٹ ٹیکس کو یہ

نئی دہلی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے ٹیکس دہندگان کے دائرہ کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہیکہ جاریہ مالیاتی سال ہر ماہ کم از کم 25 لاکھ نئے افراد کو شامل کیا جائے ۔ ملک میں بہت کم تعداد انکم ٹیکس ادا کررہی ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور سنٹرل بورڈ آف ڈسٹرکٹ ٹیکس کو یہ پراجکٹ ایک مشن کے طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ۔وزارت فینانس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس وقت صرف 4 کروڑ افراد ٹیکس ادا کررہے ہیں جو کہ جملہ آبادی کا صرف 4 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر 25 لاکھ نئے افراد کو ہر ماہ اس زمرہ میں شامل کرنا ہوگا ۔ اگر ٹیکس دہندگان کا دائرہ وسیع ہوگا تو حکومت سماجی و فلاحی پروگرامس پر موثر عمل کرسکے گی۔مرکزی حکومت عوام پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے بجائے ان پر اس بوجھ میں اضافہ کرتی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT