Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ہر مذہب میں قیام امن اور مساوات کادرس

ہر مذہب میں قیام امن اور مساوات کادرس

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ مذہبی تعلیمات کی فراہمی معاشرے میں امن و امان کو یقینی بناسکتی ہے۔ کسی بھی مذہب نے تشدد کی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ ہر مذہب نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مساوات کا درس دیا ہے۔ ممتاز گاندھیائی قائد پدم شری ایس پی ورما نائب صدر گاندھی گلوبل فیملی نے خصوصی ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں ن

حیدرآباد۔ 2؍فروری (سیاست نیوز)۔ مذہبی تعلیمات کی فراہمی معاشرے میں امن و امان کو یقینی بناسکتی ہے۔ کسی بھی مذہب نے تشدد کی تعلیم نہیں دی ہے بلکہ ہر مذہب نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مساوات کا درس دیا ہے۔ ممتاز گاندھیائی قائد پدم شری ایس پی ورما نائب صدر گاندھی گلوبل فیملی نے خصوصی ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہندوستان میں پھر کوئی مظفرنگر یا گجرات نہ ہو، اس کے لئے گاندھیائی نظریات کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گاندھی جی نے اپنے پیغام کے ذریعہ جو تحریک انگریزوں کے خلاف تیار کی تھی، وہ تحریک امن و امان کی برقراری کے ساتھ حصولِ آزادی رہی اور ان کی یہ تحریک نے ہندوستانی عوام میں غلامی کے خلاف جو جذبات پیدا کئے، اس نے ہندوستان کو آزاد کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایس پی ورما نے بتایا کہ آج دنیا بھر میں گاندھی جی کے نظریات کو فروغ حاصل ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گاندھی جی کے نظریات کسی کے خلاف نہیں بلکہ صرف اور صرف ظلم کے خلاف ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ گاندھی جی نے ظلم کے خلاف جدوجہد کا شعار اختیار کرتے ہوئے دنیا کو جو پیغام دیا ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ گاندھی جی کا نظریہ کسی مذہبی نظریہ سے اختلاف نہیں رکھتا۔ انھوں نے انسانیت کے درس کو عام کرنے کے لئے

جو طریقۂ کار اختیار کیا، اس طریقۂ کار کو اختیار کرتے ہوئے آج ہندوستان نہ صرف محنت کش طبقے کی ترقی کو یقینی بناسکتا ہے بلکہ مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گاندھی گلوبل فیملی کی جانب سے گاندھی جی کے نظریات کو فروغ دینے کے لئے جو کوششیں کی جارہی ہیں، ان میں 2 اکٹوبر اور 30 جنوری کو تقاریب کے انعقاد کے علاوہ ہندوستانی نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے ہٹاتے ہوئے امن کے راستہ پر چلانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گاندھی گلوبل فیملی شمالی ہند میں 2 اکٹوبر کو گاندھی جینتی تقاریب کا انعقاد عمل میں لاتی ہے جب کہ جنوبی ہند میں 30 جنوری کو گاندھی جی کی برسی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ گاندھی گلوبل فیملی نے جو نظریات کے فروغ کی کوشش کی ہے، اسے بڑی حد تک کامیابی حاصل ہورہی ہے اور لوگوں میں جو گاندھی جی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور ان کے نظریات کو اختیار کرنے کے رجحان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مسٹر ایس پی ورما نے بتایا کہ ہندوستانی عوام کو مجاہدین آزادی کی یادوں کو تازہ رکھنا چاہئے، کیونکہ مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کی قربانی دیتے ہوئے اس ملک کو آزادی دلائی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شہید اشفاق اللہ خاں کی یاد میں حیدرآباد سے سالانہ ایک ایوارڈ دئے جانے کا منصوبہ ہے اور اس سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر نامزدگیاں وصول کرتے ہوئے ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT