ہر مستحق خاندان کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی کا تیقن

میدک /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ہاوزنگ و انڈومنٹ و قانون مسٹر اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ساری ریاست میں مستحقین کیلئے ایک لاکھ پختہ مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ہر مکان پر 3 لاکھ 50 ہزار صرف کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر اعلی غریبوں کے مسیحا ہیں ۔ کے سی آر کے دور حکومت میں تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی ہوگی ۔ ریاستی وزیر اعلی ک

میدک /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر ہاوزنگ و انڈومنٹ و قانون مسٹر اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ ساری ریاست میں مستحقین کیلئے ایک لاکھ پختہ مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ہر مکان پر 3 لاکھ 50 ہزار صرف کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر اعلی غریبوں کے مسیحا ہیں ۔ کے سی آر کے دور حکومت میں تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی ہوگی ۔ ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر ارؤ کی سالگرہ کے موقع پر مسٹر کرن ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میدک میں کیک کٹ کرنے کے قبل ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں نے کے سی آر کی سالگرہ پر جئے تلنگانہ کے نعرے لگاتے ہوئے کے سی آر کی دراز عمری کیلئے بھی نعرہ لگائے ۔ وزیر امکنہ اندرا کرن ریڈی نے میدک ٹاون سے علاقہ تلنگانہ کی مشہور جاترا ایڑوپاٹل میں شرکت اور پوجا کیلئے روانہ ہوتے ہوئے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میدک میں کچھ دیر توقف کیلئے اس دوران مقامی ایم ایل ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی ایم پی میدک کے پربھاکر ریڈی چیرمین ضلع پریشد شریمتی راجہ منی سریدھر ایم ایل اے نرساپور سی ایچ مدن ریڈی ، صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے والہانہ استقبال کیا ۔ اندرا کرن ریڈی کے ہمراہ ان کے اہل و ایال بھی موجود تھے ۔ مسٹر اندرا کرن ریڈی نے کہا کہ سابق حکومت کے دور اقتدار میں ہاوزنگ اسکیم پر عمل آوری میں بیشمار بدعنوانیاں پائی جاتی ہے ۔ اس کی تحقیقات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت میں مستحق کو پتہ چلے بغیر ہاوزنگ رقم ہڑپ لی گئی ۔ کے سی آر کی قیادت والی حکومت میں ہر مستحق خاندان کو تعمیر امکنہ کیلئے پلاٹس فراہم کئے جائیں گے اور پختہ مکانات کی تعمیر پوری شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں انڈومنٹ کے تحت 11 ہزار سے زائد منادر ہیں ۔ تمام مندروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت بجٹ جاری کر رہی ہے ۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ایم پدمادیویندر ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کی برتھ ڈے تقریب کے دوران میدک میں تعمیر امکنہ کیلئے پلاٹس کے سرٹفکیٹ کی تقسیم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر ہاوزنگ اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں اس فلاحی پروگرام کا آغآز 11 مستحقین کو الاٹمنٹ کرتے ہوئے آغاز کیا جارہا ہے ۔ ہندو عقائد کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایڑوپاٹل جاترا کا کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر انعقاد عمل میں آنا ریاست کی ترقی کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا ۔ اس موقع پر وائس چیرمین بلدیہ مسٹر آر اشو ، تحصیلدار میدک شریمتی وجئے لکشمی کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدین مسرز مرزا سلیم بیگ پٹیل ، کرشنا ریڈی ، سید منیر ، گوند ، اے روی ،ایم کشن ، مرلیدھر راؤ سابق سرپنچ نرساپور ، کشن گوڑ ، ایل پدما راؤ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT