Sunday , February 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہر مقابلے میں کامیابی دلوانا دھونی کی ذمہ داری نہیں:شاستری

ہر مقابلے میں کامیابی دلوانا دھونی کی ذمہ داری نہیں:شاستری

ممبئی ۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے سابق کپتان اور وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کی کاکردگی پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ دھونی نے ٹیم کو ہر میچ میں فتح دلانے کا ٹھیکہ نہیں لے رکھا اور انہیں نشانہ بنانے کے بجائے مجموعی صورتحال کا جائزہ لے کر بات کرنی چاہیئے۔روی شاستری نے کہا کہ یہ توقع رکھنا زیادتی ہے کہ ہر مرتبہ مشکل صورتحال میں دھونی ٹیم کی مدد کو آئیں گے ، سابق کپتان سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں لیکن ایک آدھ میچ میں ناکامی پر ان کی کامیابیاں فراموش نہ کی جائیں۔ دھونی مکمل طور پر فٹ ہیں تاہم عمر کے حساب سے وہ جس مقام پر ہیں وہاں ہاردک پانڈیا بھی رنز نہیں بنا سکتے۔اگر دھونی دلی میچ میں چھکا لگا دیں تو اس میچ کی جھلکیوں میں اسے پانچ، پانچ مرتبہ دکھایا جائے گا اور ہر شخص خوش ہو جائے گا لیکن اگر وہ اسکور نہ کرسکیں تو سب ان کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ یاد رہے ستمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں دھونی نے دوسرے ونڈے میچ میں 45 رنز بنائے جبکہ تیسرے اور چوتھے میچ میں انھوں نے 67 اور 49 رنز اسکور کیے۔ راجکوٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 میچ میں دھونی نے 37 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ اس میچ میںہندوستان 197 رنز کا تعاقب کر رہا تھا اور نیوزی لینڈ کو اس میچ میں 40 رنز سے کامیابی ہوئی تھی۔اس میچ کے بعد ہی دھونی کی سست رفتار بیٹنگ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہواتاہم اس پر کوہلی نے بھی کہا ہے کہ دھونی کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں اورآئندہ بھی وہ ٹیم کیلئے کلیدی کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT