Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہر پودے کی حفاظت کرنے کا مشورہ : ایٹالہ راجندر

ہر پودے کی حفاظت کرنے کا مشورہ : ایٹالہ راجندر

کریم نگر ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے روبہ عمل ہریتاہارم پروگرام میں لگائے گئے ہر پودے کی نشوونما کیلئے پوری طرح سے ذمہ داری لی جانی ہوگی۔ ریاستی وزیرفینانس و سیول سپلائز ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع کریم نگر مستقر پر چیف منسٹر کے سی آر 12 جولائی کو آ کر اس ہریتاہارم پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اس ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں تمام ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس کے صدفیصد کامیابی کی لئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے عوام شعور بیدار کریں۔ پروگرام کی صد فیصد عمل آوری کیلئے ذمہ دار افراد کو متعین کرلیا جائے کلکٹر کو مشورہ دیا۔ ایم ایل اے گنگولا کملا کر میں نے جب سے سیاست میں داخلہ لیا ہے پودے لگاتے آرہا ہوں۔ پودے لگایا جانا ہی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر پرنسپل سکریٹری کمرشیل ٹیکس سومیش کمار، کمشنر پولیس کملاسن ریڈی، جوائنٹ کلکٹر بدری سرینواس، ڈپٹی کمیئر گوگیلا رمیش اور کارپوریٹرس نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT