Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہر پچاس کیلو میٹر میں پاسپورٹ سنٹر: ایم جے اکبر

ہر پچاس کیلو میٹر میں پاسپورٹ سنٹر: ایم جے اکبر

کولکاتا 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر خارجہ ایم جے اکبر نے آج کہاکہ حکومت مستقبل میں ملک میں ہر پچاس کیلو میٹر کے حدود میں ایک پاسپورٹ سنٹر قائم کرنے کے ویژن پر کام کررہی ہے۔ وہ شمالی کولکاتا کے بیڈن اسٹریٹ پوسٹ آفس میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ پاسپورٹ ہر فرد کا حق ہے۔ یہ کوئی تحفہ نہیں ہے۔ ہم جمہوریت میں جی رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے عام آدمی تک پاسپورٹ سہولتیں پہنچانے کے ویژن کی مطابقت میں مستقبل میں ہر پچاس کیلو میٹر رینج میں ایک پاسپورٹ سنٹر وجود میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT