Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہر کامیابی حوصلے بلند اور خوداعتمادی میں اضافہ کا باعث : بیلی

ہر کامیابی حوصلے بلند اور خوداعتمادی میں اضافہ کا باعث : بیلی

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاندار فتوحات کے ذریعہ آئی پی ایل کے رواں ساتویں ایڈیشن کے ناک آوٹ مرحلہ پلے آف میں اپنی رسائی کو یقینی بناچکی کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے اپنی ٹیم کے مظاہروں پر خوشی کا اظہار کرنے کے علاوہ کہا ہیکہ ہر کامیابی خوداعتمادی میں اضافہ اور حوصلے بلند کرنے کی باعث بن رہی ہے۔ کنگس الیون پنجا

نئی دہلی ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شاندار فتوحات کے ذریعہ آئی پی ایل کے رواں ساتویں ایڈیشن کے ناک آوٹ مرحلہ پلے آف میں اپنی رسائی کو یقینی بناچکی کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے اپنی ٹیم کے مظاہروں پر خوشی کا اظہار کرنے کے علاوہ کہا ہیکہ ہر کامیابی خوداعتمادی میں اضافہ اور حوصلے بلند کرنے کی باعث بن رہی ہے۔ کنگس الیون پنجاب جس کا کل ممبئی انڈینس کے خلاف ایک اور مقابلہ مقرر ہے جہاں وہ کامیابی کے سلسلہ کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں جیسا کہ گذشتہ رات کنگس الیون پنجاب نے یہاں دہلی ڈیر ڈیولس کو شکست دیتے ہوئے 11 مقابلوں میں 18 نشانات کے ساتھ سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے۔ دہلی کا کہنا ہیکہ وہ اس بات کے خواہاں ہیکہ ٹیم فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ناک آوٹ مرحلہ میں رسائی اور پھر پلے آف میں بھی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے بیلی نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کامیابی سے جہاں کھلاڑیوں کے حوصلے بلند اور خوداعتمادی میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کیلئے انتہائی اہم دو حقائق ہیں۔ بیلی کے بموجب فتوحات کے سلسلہ کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایک مرتبہ جب ناک آوٹ مرحلہ میں رسائی حاصل ہوجاتی ہے تو پھر سب کچھ ایک نئے سرے سے شروع ہوتا ہے۔

پلے آف میں پہلے ہی رسائی حاصل کرچکی کنگس الیون پنجاب کے ٹیم کو ہنوز دو مقابلے کھیلنے ہیں لیکن کل ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ سے قبل کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو انتباہ دیا ہیکہ وہ تن آسانی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے بیلی نے کہاکہ ہر مقابلہ ابھی بھی اہمیت کا حامل ہے اور ہم بحیثیت ٹیم مظاہروں میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ بیلی کے بموجب ٹیم کا پہلا مقصد خطاب کے حصول میں پلے آف کی رسائی کو یقینی بنانا تھا اور ٹیم نے اس پہلے مقصد کو حاصل کرلیا ہے لیکن یہاں سے ٹیم کو اپنے مظاہروں میں مزید تیزی لانی ہوگی۔ بیلی نے اپنی ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور ستائش کرنے کے علاوہ گذشتہ رات دہلی ڈیر دیولس کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں نوجوان اکشر پٹیل کے آل راونڈ مظاہرہ کی کافی ستائش کی ہے۔

اکشر نے نہ صرف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورس میں 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی بلکہ بیٹنگ میں بھی ناقابل تسخیر42 رنز کی اننگز کھیلی۔ بیلی نے اکشر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ان کے مظاہرہ پر فخر ہے کیونکہ نوجوان ہونے کے علاوہ اس کھلاڑی نے غیرمعمولی آل راونڈ مظاہرہ کیا ہے۔ رشی دھون اور ووہرا نے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی جبکہ اکشر اور سندیپ شرما نے دباؤ کے لمحات میں بہترین آخری اوورس کی بولنگ کرتے ہوئے خود کو منوایا ہے۔ دوسری جانب دفاعی چمپیئن ممبئی انڈینس جو کہ پہلے ہی ٹورنمنٹ کے آئندہ مرحلہ پلے آف کی رسائی سے محروم ہوچکی ہے، وہ ٹورنمنٹ کی مضبوط ترین ٹیم کنگس الیون پنجاب کو شکست دیتے ہوئے اپنے وقار کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم جس نے گذشتہ سیزن روہت شرما کی قیادت میں خطاب حاصل کیا تھا لیکن رواں سیزن وہ بحیثیت ٹیم بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT