ہر گاؤں میں پینے کے پانی کی فراہمی

کریم نگر ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی میں زندگی بھر شکر گزار رہوں گی یہ اُن کا احسان عظیم کے مجھے زیڈ پی چیرپرسن کے عہدہ پر فائز کیا ہے ۔ضلع کے وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، زیڈ پی ٹیز ایم پی پی کے تعاون سے ضلع کو ترقی کی اولین منزل تک لے جاؤں گی ، اس کے لئے ہرممکنہ کوشش کروں گی ۔ نومنتخبہ ضلع پریشد صدر

کریم نگر ۔ 7 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی میں زندگی بھر شکر گزار رہوں گی یہ اُن کا احسان عظیم کے مجھے زیڈ پی چیرپرسن کے عہدہ پر فائز کیا ہے ۔ضلع کے وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، زیڈ پی ٹیز ایم پی پی کے تعاون سے ضلع کو ترقی کی اولین منزل تک لے جاؤں گی ، اس کے لئے ہرممکنہ کوشش کروں گی ۔ نومنتخبہ ضلع پریشد صدر خاتون تلااما یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ میری ولین توجہ و کوشش یہی ہے کہ ضلع کے ہر موضع کے عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے ۔ ضلع بھر میں ایک دوسرے شہر کو جوڑنے پکی سڑکیں ، ہر جگہ سی سی روڈ ، ڈرینیج ، کمیونٹی ہال کے ساتھ اسکول کی عمارتوں کی تعمیر اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی کوشش ہوگی ۔تعلیم ، طب اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کمزور غریب طبقات کی ترقی کیلئے کوشش کروں گی ۔ تلنگانہ کی تعمیر نو ، سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں اس طرف سے ضرور کوشش کرونگی ۔ ضلع میں صد فیصد خواندگی کے لئے منصوبہ عمل تیار کرونگی ۔ مجھے اس منصب اور عہدہ پر بٹھائے جانے میں جنھوں نے بھی تعاون دیا ہے میں اُن سبھی کی شکر گزار ہوں ۔ میرا جنم 1970 ء میں ایک غریب گھرانے میں 25 ڈسمبر کو مٹ پلی منڈل جولامدکی موضع میں پوچما گنگارام کے گھر پیدا ہوئی ۔ تعلیم گرائجویٹ ، تولا راجندر بین جاتی شادی ہوئی۔ بیڑی کارکنوں کی مشکلات کی یکسوئی کیلئے سنگھم قائد 1984 ء سے 1996 ء تک عوامی انقلابی تحریکوں ے منسلک رہی ۔ 2001 ء میں کریم نگر میں ٹی آر ایس کے سمہا گرجنا کے وقت کے سی آر سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس میں شرکت کی تھی ۔ ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری ریاستی جنرل سکریٹری ، مٹ پلی حلقہ اسمبلی انچارج کی پارٹی میں خدمات انجام دے چکی ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT