Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہر گھر میں 10 جون تک پانی کی فراہمی

ہر گھر میں 10 جون تک پانی کی فراہمی

ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کا تیقن

کاماریڈی :3؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہرے تلنگانہ کے تحت 10؍ جون تک گھر گھر پینے کا پانی فراہم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ مسٹر ہریش رائو نظام آباد کاماریڈی اضلاع کے 4 اسمبلی حلقوں کو پانی سربراہ کئے جانے والے ان ٹیکول کا وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی ، رکن اسمبلی جکل مسٹر ہنمنت شنڈے ، ضلع کلکٹرستیہ نارائنا ، ایس پی شویتا ریڈی ، ضلع پریشد چیرمین دفعدار راجو ، رکن اسمبلی کے ہمراہ ان ٹیکول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پوچارام سرینواس ریڈی نے بتایا کہ نظام آباد ، میدک ، سنگاریڈی اضلاع کو سنگور ریزرویر سے پینے کا پانی سربراہ کیا جائیگا ۔ کاماریڈی ضلع کے جکل ، بانسواڑہ ، یلاریڈی ، نظام آباد ضلع کے بودھن و دیگر حلقوں کو آبی سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔ جملہ 785 مواضعات کو پینے کا پانی سربراہ کیا جائیگا۔ مشن بھگریتا حکومت کا باوقار اور 1300کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے شفاف پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے 9 لاکھ افراد کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا۔ فروری کے آخر تک ہر دیہات کو پانی پہنچ جائیگا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی یلاریڈی مسٹر اے رویندرریڈی نے بتایا کہ مارچ تک دیہاتوں کو پانی پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ مسٹر ہنمنت شنڈے رکن اسمبلی جکل نے بتایا کہ گھر گھر پانی پہونچانے کیلئے انٹیکول کے کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر مشن بھگریتا کے چیف انجینئر جگن موہن ریڈی کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT