Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہر گھر کیلئے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کا وعدہ

ہر گھر کیلئے صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی کا وعدہ

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ کے مشن بھاگیرتا کا مقصد عوام کو صاف پینے کا پانی سربراہ کرنا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمود علی نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی اور دیگر کے ہمراہ الا بنڈہ میں جو گوشہ محل کے تحت ہے 10 ملین لیٹر گنجائش کے حامل ریزروائر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذخیرہ آب مقامی پانی کے پینے کے مسئلہ سے نمٹنے میں معاون ہوگا۔ اس پراجکٹ کے تحت سارے کام 3 سال میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر گھر کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کا وعدہ دو تا تین سال میں پورا کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT