Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ہر ہندوستانی شہری ہندو بھاگوت کے بیان کو شیوسینا کی حمایت

ہر ہندوستانی شہری ہندو بھاگوت کے بیان کو شیوسینا کی حمایت

ممبئی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس متنازعہ بیان کی بھرپور مدافعت کی۔ بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے۔ اودھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کے والد بال ٹھاکرے بھی اسی طرح کا نظریہ رکھتے تھے۔ موہن بھاگوت نے 10 اگست کو کہا تھا کہ جس طرح انگلینڈ میں رہنے والوں کو ا

ممبئی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسینا اودھو ٹھاکرے نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے اس متنازعہ بیان کی بھرپور مدافعت کی۔ بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والا ہر شہری ہندو ہے۔ اودھو ٹھاکرے نے کہا کہ ان کے والد بال ٹھاکرے بھی اسی طرح کا نظریہ رکھتے تھے۔ موہن بھاگوت نے 10 اگست کو کہا تھا کہ جس طرح انگلینڈ میں رہنے والوں کو انگلش کہا جاتا ہے، جرمن میں رہنے والوں کو جرمنس کہا جاتا ہے، امریکہ میں رہنے والوں کو امریکن کہا جاتا ہے۔ اس طرح ہندوستان میں رہنے والے تمام شہری ہندو کہلاتے ہیں۔ اودھو ٹھاکرے نے کہا کہ موہن بھاگوت نے جو کچھ کہا وہ صحیح ہے۔

پاکستان کے ردعمل پر ہندوستان کا جواب
نئی دہلی ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے نریندر مودی کے بالواسطہ جنگ کے تبصرہ پر پاکستان کی نکتہ چینی کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی روابط کے معاملہ میں دہشت گردی سب سے اہم رکاوٹ ہے۔ وزارت امورخارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستانی سرزمین سے ہورہی دہشت گردی کے بارے میں ہندوستان کی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی حقیقی اور موجودہ لاحق خطرہ ہے۔ وزیراعظم نے اسی سمت اشارہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT