Monday , December 18 2017
Home / دنیا / ہزاروں روہنگیائی بنگلہ دیش۔میانمار سرحد پر موجود :اقوام متحدہ

ہزاروں روہنگیائی بنگلہ دیش۔میانمار سرحد پر موجود :اقوام متحدہ

جنیوا،19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قوام متحدہ نے بنگلہ دیش-میانمار سرحد پر پھنسے تقریباً 15 ہزارروہنگیا نقل مکانی کرنے والوں کے انسانی بحران کے سلسلہ میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اقوام متحدہ رفیوجی ایجنسی (یو این ایچ سی آر)کے ترجمان آندریز مہکک نے صحافیوں سے کہا کہ اتوار کی شب تک تقریباً10-15ہزار روہنگیائی انجمن پاڑہ سرحد کو پار کر کے بنگلہ دیش میں آئے ہیں۔مسٹر مہکک کے مطابق کچھ پناہ گزینوں نے بتایا کہ تشدد کے باوجود کچھ لوگ راکھین میں ہی رہنے کا فیصلہ لیاہے ،لیکن ان کے مکانات کو آگ کے حوالہ کردیا گیا۔اس کے بعد انہیں بھی وہاں سے جان بچاکر بھاگنا پڑا۔یاد رہے کہ صوبہ راکھین میں 25اگست سے جاری تشدد کے سبب تقریباً پانچ لاکھ 82ہزار روہنگیا مسلمان اپنی جان بچاکر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے روہنگیا کے خلاف تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT