Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ہزاروں روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش فرار

ہزاروں روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش فرار

ڈھاکہ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے راکھین اسٹیٹ میں حکومت کی جانب سے فوجیوں کی تعیناتی کا سلسلہ جاریہ ماہ کے اوائل سے شروع کیا ہے جس سے روہنگیا مسلمانوں کو مزید خوف زدہ کردیا ہے اور وہ سرحد عبور کرکے بنگلہ دیش میں داخل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ یاد رہے کہ شمالی میانمار کا راکھین اسٹیٹ گزشتہ سال اکتوبر سے تشدد کی آگ میں جھلس رہا ہے جہاں انتہا پسندوں نے پولیس چوکیوں پر حملے کئے تھے جس کے بعد فوج نے بھی ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ظلم شروع کردیا تھا جس کے بارے میں اقوام متحدہ نے یہ اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ اس طرح روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی کوشش کی جارہی ہے۔ میانمار میں بدھ مت پیرو کاروں کی اکثریت ہے اور وہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیتے ہیں جبکہ خواتین کی مبینہ عصمت ریزی کرنے کے واقعات بھی سامنے آئے۔ 12 اگست کو راکھین اسٹیٹ میں میانمار فوج کی ایک بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT