Monday , January 22 2018
Home / دنیا / ہزاروں پاکستانی افغانستان فرار

ہزاروں پاکستانی افغانستان فرار

اقوام متحدہ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ پاکستانی فوجی جارحیت جو شمالی وزیرستان کے قبائیلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے، ہزاروں افراد کو اُن کے مکانوں اور روزگار سے محروم کرچکی ہے، وہ پڑوسی ملک افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین افراد نے کہاکہ 75 ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانوں سے

اقوام متحدہ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) موجودہ پاکستانی فوجی جارحیت جو شمالی وزیرستان کے قبائیلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے، ہزاروں افراد کو اُن کے مکانوں اور روزگار سے محروم کرچکی ہے، وہ پڑوسی ملک افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین افراد نے کہاکہ 75 ہزار سے زیادہ افراد اپنے مکانوں سے قبل ازیں فوجی جارحانہ کارروائی کے دوران فرار ہوچکے ہیں۔ اِن کے علاوہ جو لوگ سرحد پار فرار ہوئے ہیں، حکومت پاکستان کے تخمینہ کے بموجب تازہ ترین لڑائی میں 4 لاکھ 70 ہزار افراد اندرون ملک بے گھر ہوچکے ہیں۔

یمن اور صومالیہ کو انسانی بنیادوں پر فوری امداد کی ضرورت
اقوام متحدہ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی بنیاد پر کارروائیوں کے ڈائرکٹر نے اپیل کی ہے کہ انسانی بنیادوں پر یمن اور صومالیہ کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کروڑوں ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔ یمن میں ایک کروڑ 5 لاکھ افراد کو غذا کی ضرورت ہے۔ صومالیہ میں 2011 ء کے قحط کا اعادہ ممکن ہے۔ لیکن فی الحال اختلافات ایک ایسے راستہ پر پیشرفت کررہے ہیں جو مثبت معلوم ہوتا ہے اور کشیدگی میں تیز رفتار سے کمی آرہی ہے۔ اِس لئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے اِس قسم کا رقمی عطیہ دونوں ممالک کو متحرک کرسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT