Saturday , December 15 2018

ہزارے کی کجریوال کی تقریب حلف برداری میں عدم شرکت

رالیگاؤں سدھی ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مخالف کرپشن مہم چلانے والے اناہزارے اپنے سابق ساتھی عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کی ہفتہ کے دن بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہیں شخصی طور پر دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے۔ ہزارے کے قریبی ساتھی ددا آواری نے کہا کہ کجریوال نے کل ٹیلیفون پر دہلی میں پارٹی کی فتح ک

رالیگاؤں سدھی ۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مخالف کرپشن مہم چلانے والے اناہزارے اپنے سابق ساتھی عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کی ہفتہ کے دن بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔ حالانکہ انہیں شخصی طور پر دعوت نامہ روانہ کیا گیا ہے۔ ہزارے کے قریبی ساتھی ددا آواری نے کہا کہ کجریوال نے کل ٹیلیفون پر دہلی میں پارٹی کی فتح کی اطلاع دیتے ہوئے انا کو رام لیلا میدان میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے لیکن ہزارے پونے میں ہے اور طبی معائنے کروارہے ہیں اس لئے خرابی صحت کی بنیاد پر تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT