Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہسی چینائی سوپر کنگس میں شامل؟

ہسی چینائی سوپر کنگس میں شامل؟

چینائی۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )میچ فکسنگ اور کرپشن کے باعث دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپس قدم رکھنے والی فرنچائز چینائی سوپر کنگز نے سابق آسٹریلیائی بیٹسمین مائیکل ہسی کو ایک مرتبہ پھر اپنے معاون عملہ میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ فرنچائز ڈائریکٹر جارج جان نے کہا کہ ان کی ٹیم کے سابق کھلاڑی مائیکل ہسی کیساتھ بات چیت چل رہی ہے اور امید ہیکہ نتائج حوصلہ افزاہوں گے۔چینائی کی واپسی کیساتھ ہی ایم ا یس دھونی کی بھی قیادت میں واپسی یقینی ہے جنہیں ایک بار پھر قیادت کا منصب سونپا جائے گا جو رائزنگ پونے میں بحیثیت کھلاڑی کھیل رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT