Saturday , August 18 2018
Home / تجارت / ہفتہ طویل نیشنل انرجی کنزرویشن وویک تقاریب کا آج آغاز

ہفتہ طویل نیشنل انرجی کنزرویشن وویک تقاریب کا آج آغاز

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس تلنگانہ اسٹیٹ سنٹر کے زیر اہتمام 14 دسمبر کو 4 بجے دن اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ توانائی حکومت تلنگانہ مسٹر اجے مشرا ویشویشوریا بھون خیریت آباد میں ہفتہ طویل نیشنل انرجی کنزرویشن تقاریب 2017 کا افتتاح کریں گے ۔ جب کہ اے گوپال راؤ چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس این بی ڈی سی ایل اے سدھاکر راؤ وائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ای ڈی سی او بھی شرکت کریں گے ۔ 17 دسمبر کو وزیر توانائی تلنگانہ جی جگدیش ، مئیر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی رام موہن ، ڈپٹی مئیر محمد بابا فصیح الدین ، رکن اسمبلی سی رامچندرا ریڈی اور دیگر نیکلس روڈ پیپلز پلازا تا خیریت آباد تک نکالی جانے والی واک کو جھنڈی دکھائیں گے ۔ ٹی کرشنا راؤ چیرمین ای سی ایم ، آر گوپال کرشنا وائس چیرمین ، جی رامیشور راؤ اعزازی سکریٹری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس تلنگانہ اسٹیٹ چیاپٹر ، ایس سبا راؤ کنوینر ای سی ایم ای سرینواس چاری معاون کنوینر ای سی ایم پروفیسر سی بی وی سبا رائیڈو ممبر ای سی ایم پروفیسر سی رامنجو چاریلو انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس ، سری راما ریڈی ممبر ای سی ایم نے بتایا کہ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ بھی اس موقع پر منعقد کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT