Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن جیتنے کے 65 فیصد امکانات

ہلاری کلنٹن جیتنے کے 65 فیصد امکانات

حریف ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ (34.6 فیصد) بہت پیچھے : پول
نیویارک ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹ صدارتی نامزد امیدوار ہلاری کلنٹن امریکی صدارتی الیکشن جیتنے کے 65 فیصد امکانات ہیں۔ اوپنین پول سے متعلق ایک بڑی ویب سائیٹ نے اس وعدے  کے ساتھ کہا  ہیکہ پول کے اعدادوشمار میں ان کا انحطاط تھم چکا اور اب ان کی سبقت گذشتہ کئی دنوں سے مستحکم نوٹ کی گئی ہے۔ ویب سائیٹ fivethirtyeight کا کہنا ہیکہ ہلاری کی تازہ رجحانات کے مطابق صدارتی انتخاب میںکامیابی کے 65.3 فیصد امکانات ہیں، جو 81 فیصدی امکانات سے واضح طور پر کم ہیں۔ ایف بی آئی ڈائرکٹر جیمز کومی نے اکٹوبر میں کانگریس کو بتایا تھا کہ وہ ہلاری کلنٹن کے ای میل سروار کے معاملہ سے متعلق مزید ای میلز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایف بی آئی ڈائرکٹر کے اس بیان کے بعد ہلاری کی مقبولیت اور صدارتی انتخاب جیتنے کے امکانات میں نمایاںکمی آئی ہے۔ تاہم ہنوز 65.3 فیصد کوئی کمتر تناسب نہیں ہے۔ جیسا کہ ہلاری کے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ امکانات (34.6 فیصد) سے ظاہر ہوتا ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب میں امیدوار کو کم از کم 270 الیکٹورل روٹس درکار ہوتے ہیں کہ وہ وائیٹ ہاؤس سے حکمرانی کا ؍ کی حقدار ہوجائے اور ہلاری کو توقع ہے 291.9 الکٹورل ووٹس حاصل ہوجائیں گے، جس کے مقابل ٹرمپ کو 245.3 ووٹ مل سکتے ہیں۔ تازہ تجزیہ کی بنیاد پر پیش قیاسی کی جارہی ہیکہ ہلاری کلنٹن کو 48.3 فیصد عوامی تائید حاصل ہوسکتی ہے اور اس معاملے میں ٹرمپ 45.4 فیصد تک محدود رہ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT