Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ہلاری کلنٹن کو فائدہ ممکن ، ٹرمپ کی کامیابی تباہ کن

ہلاری کلنٹن کو فائدہ ممکن ، ٹرمپ کی کامیابی تباہ کن

واشنگٹن ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدارتی انتخاب کا منظر واضح ہے۔ مقابلہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلاری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین ہونے والا ہے۔ ٹرمپ کی مقبولیت کے باوجود ان کی ری پبلکن پارٹی پوری طرح ٹرمپ کے ساتھ نہیں ہے اور مبصرین اپنے اندیشے ظاہر کررہے ہیں کہ ٹرمپ کی جیت پارٹی میں چھوٹ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کا فائدہ حریف امیدوار ہلاری کلنٹن کو ہوسکتا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ حکومت کا کوئی پس منظر نہیں رکھتے جبکہ ان کی حریف ہلاری کلنٹن سابق صدر کلنٹن کی اہلیہ ہیں اور وزیرخارجہ رہ چکی ہیں۔ ہلاری کلنٹن کے ساتھ اسٹابلشمنٹ کی طاقت ہے اور اس طاقت کے بل بوتے پر بیشتر گروپس کو ہمنوا بنایا جاسکتا ہے اور ٹرمپ کے حامی گروپس میں پھوٹ ڈالی جاسکتی ہے۔ موجودہ صدر بارک اوباما نے اس طریقہ سے اپنی کامیابی کو یقینی بنایا تھا۔ ٹرمپ کے معاشرہ میں پھوٹ ڈالنے والے بیانات سے بے چینی پائی جاتی ہے۔ غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلہ کا ٹرمپ نے دل کھول کر استحصال کیا ہے۔ انہوں نے تارکین وطن کو امریکہ سے نکال باہر کرنے کی بات کہی ہے۔ میکسیکو کے ساتھ دیوار کھڑی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT