Tuesday , December 11 2018

ہلاری کلنٹن کی صدارتی مہم کا آج سے آغاز

واشنگٹن۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سابق خاتون اول اور وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن آج نیویارک میں ایک بڑی ریلی سے اپنی صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آغاز کریں گی۔ اُن کی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وہ اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گی۔ اِس ریلی میں اُن کے شوہر سابق صدر بِل کلنٹن اور بیٹی

واشنگٹن۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سابق خاتون اول اور وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن آج نیویارک میں ایک بڑی ریلی سے اپنی صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آغاز کریں گی۔ اُن کی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وہ اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گی۔ اِس ریلی میں اُن کے شوہر سابق صدر بِل کلنٹن اور بیٹی چیلسی کی شرکت یقینی بتائی گئی ہے۔ ’سی این این ‘کے ایک سروے کے مطابق ہلاری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے۔
سروے کے مطابق رواں برس مارچ میں اُن کی مقبولیت کی سطح 57 فیصد تھی جو اب کم ہو کر 49 فیصد ہو گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT