Tuesday , November 20 2018
Home / سیاسیات / ہلاکتوں پر کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

ہلاکتوں پر کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ

جموں۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی اپوزیشن جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے جموں خطہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جاری گولہ باری کے نتیجے میں ہوئی شہری ہلاکتوں کے خلاف ہفتہ کو یہاں قانون ساز اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ ایوان میں موجود حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔اپوزیشن اراکین نے بعدازاں ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT