Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ہلاکتوں کے واقعات پہلے زیادہ ہوئے

ہلاکتوں کے واقعات پہلے زیادہ ہوئے

تب کسی نے سوالات نہیں اٹھائے : امیت شاہ
پاناجی۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر بی جے پی امیت شاہ نے کہا کہ انسانی ہلاکتوں کے واقعات این ڈی اے کے تین سالہ دور اقتدار سے زیادہ پیشرو حکومتوں میں پیش آئے لیکن اس وقت کسی نے سوالات نہیں اٹھائے ۔ انہوں نے کل رات پروفیشنلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ واقعات سے موازنہ یا ان کی اہمیت کو کم کرنا نہیں چاہتے ۔ وہ خود بھی ان واقعات پر سنجیدہ ہیں لیکن 2011‘ 2012ء اور 2013ء میں بھی ایسے واقعات پیش آچکے ہیں ‘ این ڈی اے حکومت کے تین سالہ دور میں جتنے واقعات پیش آئے ہیں ان سے زیادہ ہلاکتیں ماضی میں ہر سال ہوئی ہیں ۔ ہلاکتوں کے واقعات پر خوف کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر کوئی ایسے اندیشے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر ریاست کا معاملہ ہے جس وقت محمد اخلاق کو ہلاک کیا گیا اترپردیش مںی سماج وادی پارٹی اقتدار پر تھی اور یہ اس کی ذمہ داری ہے لیکن احتجاجی مظاہرے دہلی میں مودی حکومت کے خلاف کئے گئے ۔ آخر یہ کیا طریقہ ہے ۔ واضح رہے کہ ستمبر 2015ء میں دادری ( اترپردیش) میں ہجوم نے بیف کھانے اور اسے محفوظ رکھنے کے شبہ میں ہجوم نے محمد اخلاق کو گھر سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ ہلاکتوں کے واقعات ملک کے دیگر حصوں بشمول جھارکھنڈ ‘ ہریانہ اور اترپردیش میں بھی پیش آئے اور گذشتہ ماہ کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

 

TOPPOPULARRECENT