Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ہلاکت خیز سونامی کے 10 سال ، آج قومی ورکشاپ

ہلاکت خیز سونامی کے 10 سال ، آج قومی ورکشاپ

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (پی ٹی آئی) انڈین سونامی اَرلی وارننگ سنٹر (آئی ٹی ای ڈبلیو سی) کے زیراہتمام 26 ڈسمبر 2004ء کو آئی ہلاکت خیز سونامی کی 10 ویں برسی کے موقع پر کل قومی ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے۔ 26 ڈسمبر 2004ء کو اس سونامی کے باعث لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سنٹر نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ شہر میں منعقد ہورہے اس ورکشاپ میں سونامی کے متعلق قبل از وقت انتباہ جاری کرنے کیلئے تکنیکی روڈ میاپ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسے تباہ کن حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں موثر اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ مرکزی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہرش وردھن ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ اس وقت سونامی کے بارے میں قبل از وقت انتباہ کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے، وہ انتہائی عصری ہے اور اس کے ذریعہ سونامی زلزلوں کے اندرون 10 تا 20 منٹ پتہ چلاتے ہوئے فوری باخبر کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT