Monday , February 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ہلدی کسانوں کو 2 لاکھ روپئے بلا سودی قرض

ہلدی کسانوں کو 2 لاکھ روپئے بلا سودی قرض

ریتو بندھو اسکیم پر عمل کرنے وزیر مارکٹنگ ہریش راؤ کی ہدایت
حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی و مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے آج اعلان کیا کہ ریاست میں ہلدی کے کسانوں کیلئے ریتو بندھو اسکیم متعارف کروائی جائیگی ۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے آج ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کی اور ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ ہلدی کے کسانوں کیلئے فوری مالی امداد فراہم کی جائے کیونکہ ہلدی کی قیمتوں میںکمی آگئی ہے ۔ مختلف فصلوں بشمول ہلدی اور نظام آباد کے آبپاشی پراجیکٹس پر پر جائزہ اجلاس کے دوران ہریش راؤ نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ فوری طورپر ہلدی کے کسانوں کو چھ ماہ کیئلے بلاسودی دو لاکھ روپئے قرض فراہم کریں۔ یہ قرض ایسے کسانوں کو فراہم کیا جائے جنہوں نے ہلدی کولڈ اسٹوریج میں جمع کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہلدی کسانوں کیلئے ریتو بندھو اسکیم پر عمل کیا جائے اور انہیں فوری مالی امداد فراہم کی جائے اس پر چھ ماہ تک سود حاصل نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی پیداوار کو بہتر قیمتوں پر ہی فروخت کریں اور اس کو کولڈ اسٹوریج میں جمع کروائیں۔

TOPPOPULARRECENT