Saturday , December 15 2018

ہلکٹہ شریف میںعرس شریف

گلبرگہ : /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہ چشم فیضان تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی محمد اکبر محمد محمد الحسینی صاحب ،سجادہ نشین روضہ بزرگ ،گلبرگہ و بہ نگاہ لطف فضیلت مآب حضرت سید شاہ حسین شبیر محمد محمد الحسینی عقیل بابا صاحب ،سجادہ نشین روضہ منورہ خورد،گلبرگہ حضرت سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیرکے 37ویں عرس شریف

گلبرگہ : /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہ چشم فیضان تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی محمد اکبر محمد محمد الحسینی صاحب ،سجادہ نشین روضہ بزرگ ،گلبرگہ و بہ نگاہ لطف فضیلت مآب حضرت سید شاہ حسین شبیر محمد محمد الحسینی عقیل بابا صاحب ،سجادہ نشین روضہ منورہ خورد،گلبرگہ حضرت سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیرکے 37ویں عرس شریف کا بتاریخ ۱۳محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ بروز جمعہ مطابق 7نومبر 2014کو صندل مبارک سے آغاز ہوگا۔ ۱۴محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ بروز ہفتہ مطابق 8نومبر2014محفل چراغاں منعقد ہوگی۔ جانشین حضرت صاحب قدیری خواجہ ابو تراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی تراب قدیری کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس بار بھی ہلکٹہ شریف نزد واڑی جنکشن،ضلع گلبرگہ کرناٹک میں تقاریب عرس قدیر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیں گی ۔ محبان اولیاء سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT