Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ہلکی سی بارش کا امکان

ہلکی سی بارش کا امکان

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ موسمیات کے بموجب اگلے 48 گھنٹوں میں ساحلی آندھراپردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بارش یا بوندا باندی ہوگی ۔ حیدرآباد اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا اور شہر کے بعض مقامات پر بارش بوندا باندی کا امکان ہے ۔ اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت 41 اور 27 ڈگری سیلسیس ہوگا ۔ تلنگانہ کے ایک دو مقامات جہاں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا تھا اس میں کمی آئی ۔ کھمم میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT