Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہمارا بولنگ شعبہ سب سے طاقتور : بھونیشور کمار

ہمارا بولنگ شعبہ سب سے طاقتور : بھونیشور کمار

احمدآباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلس کے خلاف سن رائزس حیدرآباد کی 32 رنز کی کامیابی کے معمار سوئنگ بولر بھونیشور کمار نے کہا ہیکہ اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں۔ سن رائزس حیدرآباد جس نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 5 مقابلوں میں دو فتوحات حاصل کی تھی لیکن بھونیشور کمار کے 4 وکٹوں کے حصول کی بولنگ میں گذشتہ

احمدآباد ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان رائلس کے خلاف سن رائزس حیدرآباد کی 32 رنز کی کامیابی کے معمار سوئنگ بولر بھونیشور کمار نے کہا ہیکہ اس کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہوئے ہیں۔ سن رائزس حیدرآباد جس نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 5 مقابلوں میں دو فتوحات حاصل کی تھی لیکن بھونیشور کمار کے 4 وکٹوں کے حصول کی بولنگ میں گذشتہ روز ٹیم کو ایک غیرمعمولی کامیابی دلوائی ہے۔ کمار نے مزید کہا کہ آئی پی ایل کے رواں ٹورنمنٹ میں سن رائزس حیدرآباد کا بولنگ شعبہ سب سے طاقتور ہے۔

نیز راجستھان کے خلاف جو کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ صحیح وقت ملی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونے کے علاوہ ذہنی طور پر مضبوط بھی ہوں گے جوکہ ماباقی ٹورنمنٹ میں ٹیم کیلئے بہتر ہوگا۔ بھونیشور نے کہا کہ یہ کامیابی اس لئے بھی کافی اطمینان بخش ہے کیونکہ یہ ایسے وقت حاصل ہوئی ہے جب ٹیم کو اس کی اشد ضرورت تھی۔ کمار نے کہا کہ 134/9 کا اسکور کسی بھی لحاظ سے قابل دفاع تصور نہیں کیا جاتا لیکن جس طرح راجستھان رائلس کو 102 رنز پر ڈھیر کیا گیا وہ ایک بہترین بولنگ کا ثبوت ہے۔ فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ٹورنمنٹ میں ابھی بہت سے مقابلے باقی ہیں۔ لہٰذا یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کب سن رائزس حیدرآباد ٹورنمنٹ کو اپنے حق میں کرلے گی۔ کمار نے ان عزائم کا بھی اظہار کیا کہ ٹیم ناک آوٹ مرحلہ میں رسائی حاصل کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT