Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا وزیراعظم کا بیان

ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا وزیراعظم کا بیان

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اناؤ اور کٹھوا میں اجتماعی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعات پر اپنی مہرخاموشی توڑتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی نے آج اپنا پہلا تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہماری حساسیت کو جھنجھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے ’’میں قوم کو تیقن دیتا ہوں کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ وہ بی آر امبیڈکر میموریل تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم سے عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعات پر مہرخاموشی توڑنے کیلئے صدر کانگریس راہول گاندھی اور سابق چیف منسٹر عمرعبداللہ نے مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT