Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / ہماری حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی : چیف منسٹر فڈنویس

ہماری حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی : چیف منسٹر فڈنویس

ڈاؤس ؍ممبئی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے آج کہا کہ شیوسینا کے ساتھ ان کی قیادت والی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے یہاں ہورہی میٹنگ میں حصہ لینے آئے فڈنویس نے شیوسینا کے 2019ء کے عام انتخابات اور آئندہ اسمبلی انتخابات تنہا لڑنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ ان کی حکومت کو فی الحال خطرہ درپیش نہیں ہے، اور وہ اپنی مدت مکمل کرلے گی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی انہیں ہی کامیابی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ شیوسینا بہت کچھ کہتی آرہی ہے، آپ انتظار کیجئے۔ اس وقت میری قیادت میں دونوں پارٹیوں کی مہاراشٹرا میں مخلوط حکومت ہے اور مجھے مکمل یقین ہے کہ حکومت نہ صرف اپنی مدت مکمل کرے گی بلکہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں بھی ایک بار پھر کامیاب ہوکر دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2014ء میں منعقد ہوئے اسمبلی الیکشن کمیشن میں بی جے پی اور شیوسینا نے ایک ساتھ مقابلہ کیا تھا جس میں بی جے پی نے 123 اور شیوسینا نے 63 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT