Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’ہماری ناکامی کو مبالغہ آمیزی سے پیش کیا گیا‘‘

’’ہماری ناکامی کو مبالغہ آمیزی سے پیش کیا گیا‘‘

بنگلورو ، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی بیٹنگ اسٹار اے بی ڈی ولیرز کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میں اسپن وکٹ پر ہماری ناکامی کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کا اپنی طاقت کی مطابقت میں حالات کو تبدیل کرنا کچھ غلط نہیں ہے۔ انڈیا ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کی طرح ڈی ولیرز نے بھی کہا کہ موہالی پچ میں کوئی غیرمعیاری بات نہیں تھی۔ ڈی ولیرز نے ہفتہ کو یہاں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا: ’’اس (پہلے ٹسٹ میں ناکامی) پر مبالغہ آمیزی سے کام لیا گیا ہے۔ اسے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اگر آپ دونوں ٹیموں کے بیٹنگ اسکورکارڈ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ کسی نے بھی سنچری نہیں بنائی۔ دونوں ٹیمیں اس پچ پر جدوجہد کرتی رہیں۔ دونوں ٹیموں کو اسپن کے خلاف پریشانی ہوئی اور بعض اوقات بیٹسمین احمق دکھائی دیئے۔ ہم ہارنے والی ٹیم اس لئے ہوئے کہ ہم نے ایک دو سیشن ہماری پوری قابلیت کے مطابق نہیں کھیلے جو میچ کیلئے مہنگا پڑگیا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT