Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہمالیائی اسٹروکس کے بغیر بھی رنز بنانا ممکن: آملہ

ہمالیائی اسٹروکس کے بغیر بھی رنز بنانا ممکن: آملہ

موہالی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہاشم آملہ جنھیں دنیائے کرکٹ ٹسٹ کا ہی ماہر بیٹسمین تصور کرتی تھی لیکن انھوں نے رواں آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی نہ صرف کامیاب نمائندگی کی بلکہ دو سنچریاں اسکور کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا کیوں کہ گمان تھا کہ آملہ تیزی سے رنز نہیں بناسکتے۔ گزشتہ مقابلے میں پنجاب کے خلاف 60 گیندوں میں 104 رنز اسکور کرتے ہوئے ممبئی انڈینس کے بعد اپنی دوسری سنچری بنانے والے آملہ نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ہمالیائی اسٹروکس کے بغیر بھی رنز اسکور کئے جاسکتے ہیں کیوں کہ کھلاڑی کی اگر تکنیک بہتر ہو تو وہ ہر گیند پر رنز بناتے ہوئے نہ صرف انفرادی بلکہ مجموعی اسکور کو بھی تیزی سے آگے بڑھاسکتا ہے۔ آملہ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہر گیند پر رنز کی متقاضی کرکٹ ہے۔

TOPPOPULARRECENT