Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / ہماچل پردیش انتخابات : کانگریس اور بی جے پی فہرست جاری

ہماچل پردیش انتخابات : کانگریس اور بی جے پی فہرست جاری

نئی دہلی ۔18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش میں جہاں 9 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، کانگریس نے 59 اور بی جے پی نے 68 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ چیف منسٹر ویر بھدرا سنگھ کو حلقہ اسمبلی ارکی سے امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کے صدر سونیا گاندھی کی زیرقیادت اجلاس میں امیدواروں کو قطعیت دی گئی۔ اسی طرح بی جے پی یونٹ کے صدر ستپال سنگھ ستی اور چیف منسٹر پریم کمار دھومل بھی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے جاری کردہ اس پارٹی کے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ بی جے پی نے ریاستی اسمبلی کے تمام 68 نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ ان میں کانگریس کے سینئر لیڈر سکھ رام کے بیٹے انیل شرما بھی ہیں جو حال ہی میں اپنی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ دھومل جو دو مرتبہ چیف منسٹر رہ چکے ہیں ‘ اس مرتبہ حمید پور کے بجائے سوجن پور سے مقابلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT