Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ہماچل پردیش سے مزید ایک نعش کی حیدرآباد منتقلی، ایکس گریشیاء کیلئے نائیڈو کا اعلان

ہماچل پردیش سے مزید ایک نعش کی حیدرآباد منتقلی، ایکس گریشیاء کیلئے نائیڈو کا اعلان

شمس آباد 10 جون (سیاست نیوز) ہماچل پردیش کے دریائے بیاس میں بہہ جانے والوں میں چار طلباء کی نعشیں بیگم پیٹ ایرپورٹ کو 9 جون کی رات منتقل کی جاچکی تھی۔ آج شام 7 بجکر 40 منٹ پر ایک اور طالب علم دیواشش بوس ساکن باغ عنبرپیٹ حیدرآباد کی نعش ایر کوسٹ فلائیٹ کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ لائی گئی۔ ایرپورٹ میں آندھراپردیش ریاست کے وزیر آر کشور بابو نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے کہاکہ ہماچل پردیش کے سانحہ میں ہلاک ہونے والے طلباء اور محفوظ رہنے والے طلباء کو حیدرآباد منتقل کرنے کی خاطر آندھراپردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ایر کوسٹ فلائیٹ کو کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے طلباء اور ان کے افراد خاندان کی منتقلی کے انتظامات کئے۔ کل 24 طلباء کو جو محفوظ تھے انھیں بھی چندرابابو نائیڈو نے ہی ریاست تک منتقل کرنے کے لئے فلائیٹ کا انتظام کیا تھا۔ آر کشور بابو نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو نے متوفی طلبہ کے خاندانوں کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے۔ ایرکوسٹا فلائیٹ سے دیواشش بوس کی نعش لائی گئی ۔ جنگی پیمانے پر کام جاری ہے لیکن رات کے وقت کام نہ ہونے کی وجہ سے نعشوں کو ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے بعض طلباء کی نعشوں کو حیدرآباد منتقل کیا گیا جس کے لئے حکومت آندھراپردیش کام کررہی ہے۔ آندھراپردیش کے وزیر نعشوں کی منتقلی کے وقت ایرپورٹ پر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ریاست تلنگانہ کا ایک بھی وزیر موجود نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT