Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ہماچل پردیش کے سرکاری اسکولس میں سنسکرت کا لزوم

ہماچل پردیش کے سرکاری اسکولس میں سنسکرت کا لزوم

شملہ ۔ 17 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہماچل پردیش ویر بھدرا سنگھ نے آج اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری اسکولس میں سنسکرت کو لازمی مضمون کے طور پر متعارف کیا جائے گا۔ ہماچل سنسکرت اکیڈیمی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف منسٹر نے اکیڈیمی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ سنسکرت کے فروغ کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں فنڈس رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مختلف پروگرامس اور پراجکٹس تیار کریں اور وہ اسے مرکزی حکومت کو بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے اس قدیم زبان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ وید زبان کی سب سے درست شکل ہے جو کئی ہزار سال قبل سے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت دیگر عالمی زبانوں جیسے عبرانی، لاطینی وغیرہ سے پہلے وجود میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT