Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / ہماچل چناؤ : 479 نامزدگیاں داخل

ہماچل چناؤ : 479 نامزدگیاں داخل

شملہ۔/24اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہماچل پردیش کی 68 رکنی اسمبلی کیلئے 9 نومبر کو مقررہ الیکشن کے سلسلہ میں 479 کاغذات نامزدگیاں داخل کی جاچکی ہیں۔ آج نامزدگیوں کی تنقیح کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز نامزدگیوں کے ادخال کے آخری دن 275 امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کئے، جن میں سابق چیف منسٹر پریم کمار دھومل ( بی جے پی ) شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر دیپک راٹھور نے بھی اپنی نامزدگی گزشتہ روز ہی داخل کی، لیکن پارٹی نے بعد میں اعلان کیا کہ سینئر لیڈر اور وزیر آبپاشی و صحت عامہ ودیا اسٹوکس ( 89 سال ) پارٹی کی وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہوں گی، وہ بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT